عشرہ ذی الحجہ میں بال اور ناخن کاٹنا
سوال :- ذی الحجہ کا چاند نظر آنے کے بال اور ناخن نہ کاٹنے کا حکم کس درجہ کا ہے ۔اگر کوئی بھولے سے اپنےبال یا ناخن کاٹ لے تو ا س کی قربانی ہوجائے گی یا نہیں ؟ ( سلام الدین )
جواب :- جس شخص کا ارادہ قربانی کرنے کا ہو اس کے لیے ذی الحجہ کے پہلے عشرہ میں اپنے جسم کے بال اور ناخن نہ کاٹنا مستحب ہے لیکن اگر بھول سے ایسا کرلیا تو قربانی درست ہوجائے گی ۔ ( مشکوة المصابیح:١٢٧ ، ردالمحتار علی الدر ٢ / ١٨١ )