عید کے نمازپڑھنے سے پہلے قربانی کرنا



سوال :- میں نے سنا ہے کہ جب تک عیدکی نماز  نہ  پڑھ لیں اس وقت تک قربانی جائز نہیں   جب کہ اجتماعی قربانی کرنے والے ادارے ابتدائی وقت میں عید کی نماز پڑھ کر  قربانی کر لیتے ہیں جب کہ بے شمار لوگوں نے اس وقت تک عید کی نماز نہیں پڑھی ہوتی ہے ۔گل محمد یوسف زئی ،پشاور ( کلیم صدیقی )

جواب :- شہر میں کسی ایک جگہ عید کی نماز ہوجائے تو قربانی درست ہوجاتی ہے یہ ضروری نہیں کہ قربانی کرنے والے نے بھی عید پڑھ لی ہو،اس لیے اجتماعی قربانی کا اہتمام کرنے والوں کا عمل درست ہے۔