بیوی کے نام خریدے ہوئے مکان کا حکم
سوال:۔میں نے ایک مکان اپنی بیوی کے نام خریداتھا اور اسی میں تاحال میں اپنے بیٹوں اور بیٹیوں کے ساتھ رہائش پذیر ہوں۔ پچھلے سال بیوی کا کینسر کے مرض میں انتقال ہوگیا۔اب بڑابیٹا مکان میں حصے کا مطالبہ کررہا ہے۔کیا اسے مطالبہ کا حق ہے۔مستنصر احمد
جواب:۔بیوی کے نام مکان خریدنے کے بعد اگر اسے باضابطہ طورپر بیوی کو ہبہ کردیاتھا اورقبضہ بھی دے دیاتھا تو مکان بیوی کاہوگیا تھا۔اب اس کی شریعت کے مطابق تقسیم ہوگی جس میں بڑے بیٹے کو بھی حصہ ملے گا لہذا اپنے شرعی حصے کی حدتک بڑے بیٹے کا مطالبہ درست ہے اوراگر کسی مصلحت سے بیوی کے نام خریدا تھا مگرخریدنے کے بعد باضابطہ ہبہ اورقبضہ نہیں دیا تھا تو مکان تاحال آپ کا مملوکہ ہے اور بیٹے کا مطالبہ درست نہیں۔