شریک کی وفات سے شراکت فسخ ہوجاتی ہے
سوال :۔میرے والد صاحب کی ایک صاحب کے ساتھ پاٹنرشپ تھی۔پچھلے سال کے اوائل میرے والد کا انتقال ہوگیا۔اسی وقت ہم نے والد کےپاٹنر کو کہہ دیا تھا کہ حساب کتاب کرلیں ،ہم اس سلسلہ کو جاری نہیں رکھنا چاہتے،مگر تاحال وہ حساب کےلیے نہیں بیٹھے ہیں ۔اب کیا حکم ہے۔
جواب:۔شراکت میں ہر شریک جب چاہے شراکت کو فسخ کرسکتا ہے البتہ اسے اس کی اطلاع دوسرے شریک لازمی کردینی چاہیے،اس کے علاوہ کسی شریک کی موت یا دیوانہ ہوجانے سے بھی شراکت ختم ہوجاتی ہے،اس لیے والدکی وفات سے شراکت خودبخو دختم ہوگئی تھی ۔اب اس دوسرے فریق کی ذمہ داری بنتی ہے کہ وہ حساب کرکے آپ کا حق آپ کو اداکردیں۔