جانور کے اعضا ء زائد ہویا خریدنے کے بعد اس میں عیب پیداہوجائے



سوال:۔

1-      کسی جانور کے اعضاء زائد ہوں تو قربانی کیا حکم ہے ؟

2-   ایک شخص جانور خریدکرگھر لایا مگر پکے فرش پر گرنے سے اس  کی ٹانگ ٹوٹ گئی ،اب  دوسراجانور خریدنے کی استطاعت بھی نہیں تو کیا کیا جائے ۔

جواب :-

1-   کسی جانور کے اعضاء زائد ہوں مثلاً چار کے بجائے پانچ ٹانگیں یا چار کے بجائے آٹھ تھن توچونکہ یہ عیب ہے لہٰذا ایسے جانور کی قربانی جائز نہیں۔(المحیط البرہانی ٨/١٧،ط:ادار ة القرآن)

2-      اگر مذکورہ شخص   غریب ہے  تو وہی عیب دار جانور ذبح کر کے قربانی کرے۔ (بدائع ٥/٧٦،ط:رشیدیہ )