حج کرانے کی نذرکرکے حج کے بقدر رقم محتاج کو دینا



سوال :-    میرے گھر میں ایک سخت  مسئلہ پیش آیا   تھا جس کی وجہ سے میں  کافی  پریشان تھا۔  میں نے نذر مانی کہ اگر یہ مسئلہ حل ہوگیا تو  میں ایک ایسے شخص کو حج کراؤں گا  جس نے حج نہ کیا ہو چنانچہ اللہ تعالی نے میرا وہ مسئلہ حل کردیا  ۔اب میں نے ایک شخص کو حج کرانا چاہا   مگر اس نے کہا  کہ میں ایک غریب آدمی ہوں اورمقروض ہوں۔ آپ مجھے حج کی رقم دے دیں تاکہ میں اپنی ضروریات میں استعمال کرلوں۔کیا اسے رقم دینے سے میری نذر پوری ہوجائے گی ؟( عبدالکریم  )

جواب :- آپ اپنی منت کو اصلی صورت یعنی  کسی کو حج کراکے بھی پورا کرسکتےہیں اور جتنی رقم  حج کرنے میں خرچ ہوتی ہے اتنی رقم کسی محتاج کودے سکتے ہیں ، جو صورت اختیار کی جائے شرعا اس کی اجازت ہے  تاہم بہتر دوسری صورت ہے یعنی محتاج کی مدد  کرنا زیادہ بہتر ہے ۔( التنویر مع شرحہ ، کتاب الایمان ، مطلب فی احکام النذر 3/736)