ایک لاکھ نمازوں کا ثواب مسجد حرام کے ساتھ خاص نہیں
سوال :- مسجد حرام میں ایک نماز کا ثواب ایک لاکھ نمازوں کے برابر ہے کیا یہ فضیلت خاص مسجد حرام کے ساتھ ہے ؟اگرکوئی شخص مسجدحرام کے علاوہ حدود حرم میں کسی چھوٹی مسجد میں نماز ادا کرے تو کیا یہ فضیلت حاصل ہوگی یا نہیں ؟ ( محمد علی )
جواب :- ایک لاکھ نمازوں کاثواب حرم مکی کی حدود میں نماز اداکرنےسے حاصل ہوجاتاہے ، حافظ ابن حجر عسقلانی نقل کرتے ہیں کہ یہ فضیلت مسجد حرام کے ساتھ خاص نہیں بلکہ پورے حرم مکی میں نماز پڑھنے والوں کو حاصل ہوگی البتہ بڑی جماعت سے نماز ادا کرنے میں جوثواب ملتا ہے اورخود حرم شریف کی جو برکات ہیں اس سے محرومی ہوگی۔( فتح الباری ، کتاب فضل الصلوٰۃ فی مسجد مکۃ و المدینۃ 3/64)