منرل واٹر کا کاروبار کرنا



سوال۔آج کل منرل واٹر کا کاروبار بہت عام ہورہا ہے۔لوگ پلانٹ لگالیتے ہیں اورمختلف قسم کے کیمیکلز پانی میں ملاتے ہیں،کیا یہ کاروبار جائز ہے اور کیمیکلزڈالنا درست ہے۔شفیع مختار،کراچی

جواب۔منرل واٹر کا کاروبارجائز ہے اور اس میں ذائقہ اچھا کرنے یا صفائی کےلیے کیمیکلز ڈالنا بھی درست ہے مگر شرط یہ ہے کہ کیمکلز حلال ہوں اوراتنی مقدار میں نہ شامل کیے جائیں جو مضر صحت ہوں۔اس سلسلے میں لازم یہ ہے کہ پاکستان اسٹینڈرڈز اینڈ کوالٹی کنٹرول اتھارٹی (PSQCA)کے معیارات کی پابندی  کی جائے۔