حج وعمرہ سے متعلق چند سوالات
سوال : سے متعلق چند سوالات ہیں ۔
1- حج بدل کی کیا شرطیں ہیں ،میں کسی کے لیے حج بدل کرنا چاہتاہوں۔
2- ایام حج میں عمرہ کا کیا حکم ہے ؟
3- عمرہ کا ایصال ثواب جائز ہے یا نہیں ؟
4- کیا عمرہ کرنے والا اپنے بال خود کاٹ سکتا ہے۔
5- اگر سعی کرتے وقت وضو ٹوٹ جائے توسعی دوبارہ کرنا ہوگی؟
جواب :-
1- حج بدل کی شرطیں تو بہت ہیں ،لیکن موٹی اور بنیادی شرطیں تین ہیں:ایک یہ مرحوم نے وصیت کی ہو۔دوسرے یہ کہ اس پر حج فرض ہو اور تیسرے یہ کہ حج کے لیے مال چھوڑا ہو۔
2- ایام حج میں عمرہ مکروہ تحریمی ہے ۔
3-عمرہ کا ثواب کسی زندہ یا مرحوم شخص کو بخشنا جائز ہے۔
4-اگرطواف اور سعی کرلی ہے یعنی صرف حلق باقی ہے تو خود بھی اپنے بال کاٹ سکتا ہے اور کسی دوسرے کے ساتھ بھی تعاون کرسکتا ہے۔
۵۔سعی بے وضو بھی جائز ہے اس لیے دوبارہ کرنے کی ضرورت نہیں۔