سوکن کو اپنی باری بخشنا اورپھر مطالبہ کرنا
سوال۔میری دوبیویاں ہیں ۔ایک بیوی نے اپنی باری دوسرے بیوی کو بخش دی تھی اور سب کے سامنے بارہا کہا تھا ،اب وہ دوبارہ مطالبہ کررہی ہے۔مجھے اعتراض نہیں بلکہ خوشی ہے لیکن کیا اس سے دوسری بیوی کا کوئی حق تو متاثر نہیں ہوتا؟سمیع الدین ،شارجہ
جواب۔ایک سوکن دوسری سوکن کو اپنی باری ہبہ کرسکتی ہے اورہبہ کرنے کے بعدجب چاہے دوبارہ اپنی باری مقرر کرنے کا مطالبہ کرسکتی ہے۔اس لیے بیوی کامطالبہ ناحق نہیں اور اس سے دوسری بیو ی کی کوئی حق تلفی نہیں ہوتی ۔