مہر کی وصولی کا حق خود عورت کو ہے۔



سوال:۔ہمارے علاقے میں بیٹی کا مہر اس کا والد اور بہن کا مہر اس کابھائی وصول کرتا ہے،لیکن لڑکی خود مہر وصول نہیں کرتی ،اس بارے میں کیا حکم ہے۔عبدالعلی،پشین

جواب۔مہر خالص  عورت کا حق ہے اور وہی  وصول کرنے کی مجاز ہے اس لیے اگر لڑکی عاقلہ وبالغہ ہے تو وہ خود مہر وصول کرے گی یا جسے وہ اجازت دے وہ اس کی طرف سے مہر وصول کرے گا ۔اگر لڑکی نابالغہ ہے تو ولایت مال رکھنے والے اشخاص  اس کےلیے مہر وصول کرسکتے ہیں اور اس کے بعد بیوی کو شوہر سے مطالبہ کا حق نہ ہوگا۔ولایت مال باپ یا دادا کو یا ان کے اوصیاء کو حاصل ہوتی ہے۔بھائی اور والدہ کوولایت مال حاصل نہیں  اس لیے یہ دونوں وصولی مہر کے مجاز بھی نہیں،اگر انہوں نے مہر پر قبضہ کیا تو لڑکی کو شوہر سے مہر کے مطالبہ کا حق ہوگا۔