قدیم قبرستان کا حکم اورآداب



سوال ۔قبرستان اگر بہت زیادہ پرانا ہو اور لوگوں نے وہاں اموات  کی دفنانا ختم کردیا ہو تو کیا اسے کسی دوسرے استعمال میں لے سکتے ہیں مثلا وہاں عیدگاہ قائم کرلیں یا کھیتی  کریں اور جو آمدنی ہو وہ غرباء پر خرچ کریں ،سوال کی ضرورت اس لیے پیش آئی کہ لوگ  وہاں جانور چھوڑ دیتے ہیں  اور نوجوان ٹولیوں کی شکل میں بیٹھے رہتے ہیں ۔الیا س خٹک ،نوشہرہ

جواب ۔قدیم قبرستانجس میں قبروںکےآثارونشانات مٹ چکے ہوں اورہڈیا ں گل گئی ہوں اس میں عمارت بنانا،کھیتی کرنا،اسے عیدگاہ یا مسجد میں  یا کسی دوسرے وقف میں تبدیل کرناجائز نہیں۔قبرستان  اگر قدیم بھی ہو پھر بھی اس کی تقدیس واحترام  مسلمانوں پر لازم ہے ،اس وجہ سے اس میں جانوروں کو چرنے کے لیے چھوڑنا،قبروں کو پامال کرنا یا ان پر بیٹھنا،گندگی پھیلانا،سونا جاگنا،گپ شپ کی مجلسیں لگانا یا قضائےحاجت کرناجائز نہیں۔