والد کے مال سے مطلقہ والدہ کی امداد کرنا
سوال :- ہمارے والد نے والدہ کو بڑی عمر میں طلاق دے دی ہے جبکہ ہم اس کی جوان اولاد ہیں۔ میری والدہ اس وقت ایک الگ مکان میں رہتی ہیں ۔ہم کاربار وغیرہ میں والد کے ساتھ ہی شریک ہیں جو رقم ہمارے پاس ہوتی ہے وہ والد کے کاروبار کی ہی ہوتی ہے کیا ہم اس سے والد کی اجازت کے بغیر اپنی والدہ کی مدد کر سکتے ہیں ؟( محسن علی )
جواب :- والدہ کی خدمت ضروری چیز ہے اوران کی ضروریات کو پورا کرنا بھی اب اولاد کی ذمہ داری ہے لیکن اس مقصد کےلیے والدکا مال ان کی اجازت کے بغیر استعمال کرنا جائز نہیں ۔ ( مشکوٰۃ المصابیح ، کتاب البیوع ، باب الغصب ، الفصل الثانی ،ص:225 ۔ مجمع الزوائد 4/172)