بیوی کے ترکہ میں شوہر کا حصہ



سوال:- بیوی کو جو مال زیور گاڑی وغیرہ اس کے والدین کی طرف سے ملا ہے،وفات کی صورت میں  اس میں سے شوہر کا کتنا حصہ ہے  ؟(بھائی جان)

جواب :- جو کچھ وفات کے وقف بیوی کی ملکیت میں ہو خواہ  اس نے خود کمایا ہو یا والدین کی طرف سے اسےملاہو وہ بیوی کا ترکہ ہے اوراس میں سے شوہر کو آدھا ملے گااگر بیوی نے  اولاد نہ چھوڑی ہو اوراگربیوی نے کوئی اولاد چھوڑی ہو خواہ موجودہ شوہر سے یا سابقہ شوہر سے  تو شوہر کو چوتھائی ملے گا ۔