ایک جماعت کے بعد دوبارہ جماعت کا حکم



مسجد میں جماعت ہوچکی ہو کچھ لوگ بعد میں  آئیں اور آکر اسی مسجد میں اپنی دوبارہ جماعت کرلیں تو ان کی جماعت ہوگی ؟ اور ان کا ایسا کرنا ٹھیک ہوگا  یا نہیں ؟ ( بشیر احمد کوئٹہ )

جواب:-  جس مسجد میں امام مؤذن مقرر ہو اور وہاں پنج وقتہ نماز باجماعت ہوتی ہوایسی مسجد کی حدود میں  مقررہ جماعت ہوجانے کے بعد دوبارہ جماعت کرنا درست نہیں ۔ (فتاویٰ شامی1/553 ۔ الفتاوی الہندیہ، الباب الخامس فی الاقامۃ 1/83۔منحۃالخالق علی ھامش البحر ،1/605)