خواتین کا بال کاٹنااور خضاب کرنا
سوال:- کیا خواتین کا بال کاٹنا اور خضاب لگانا جائز ہے ؟ ( امیمہ کاکڑ)
جواب:1- بال کاٹنایاچھوٹے کرنا مردوں کا طریقہ ہے۔عورتوں کو بال رکھنے اور نہ کٹوانے کا حکم ہے ۔جو عورتیں بال کاٹتی ہیں وہ مردوں کی مشابہت اختیار کرتی ہیں ۔ حدیث شریف میں ایسی عورتوں پر لعنت کی گئی جو مردوں کی مشابہت اختیار کریں ۔ البتہ بالوں کے دوسِرے نکل آئیں تو ان ک سروں کو کاٹنا جائز ہے۔خضاب لگاناجائز ہےمگر خالص سیاہ نہ ہو اوربالوں پر اس کی تہ نہ جمتی ہو ورنہ وضو اورغسل نہ ہوگا۔ ( روح البیان :1/177۔ فتاویٰ رحیمیہ: 10 /120۔عمدة القاری:15/97)