خواتین کا الٹی طرف مانگ نکالنا
سوال:ـکیا خواتین کا الٹی طرف سے مانگ نکالنا جائز ہے؟ ( سمیہ لاہور)
جواب:-مردوں کے لیے مانگ نہ نکالنا بھی جائز ہے جب کہ نکالنا افضل ہے،حضوراکرم ﷺ کا طریقہ مبارکہ سیدھی مانگ نکالنے کا تھاجوکہ سر کے درمیان میں سے نکالی جاتی ہے ۔یہی ہدایت ہم سب کےلیے ہے کہ ہر مسلمان مرد اورعورت ، اگر مانگ نکالے تو درمیان میں سے نکالے۔
الٹی مانگ نہ صرف یہ کہ اسلامی طریقہ نہیں بلکہ اس میں کفار اور فسّاق کے ساتھ مشابہت بھی ہے،اس لیے اس سے بچنا چاہیے۔ (سنن ابی داؤد 2/746۔ مرقاة المفاتیح: ٨/٢١٥ ۔ اعلاء السنن ١٧/ ٣٧١)