فرض غسل کا طریقہ



(2):۔فرض غسل کا کیا طریقہ ہے؟(عمیمہ کرار)

غسل میں صرف تین چیزیں فرض ہیں

۱۔ اس طرح کُلی کرنا کہ پورے منہ میں پانی پہنچ جائے۔
۲۔ ناک کے نرم حصہ تک پانی پہنچانا ۔
۳۔ پورے بدن پر پانی بہانا۔

غسل کامسنون طریقہ یہ ہے کہ سب سے پہلے ناپاکی دور کرنے کی نیت کرے ، اس کے بعد دونوں ہاتھ گٹوں تک دھوئے، پھر استنجاء کرے ،اس کے بعد بدن پر جہاں نجاست لگی ہو اس حصے کو پاک کرے ، پھر سنت کے مطابق وضو کرے ۔وضو کے بعد تین مرتبہ اپنے سرپر پانی ڈالے ،اس کے بعد تین مرتبہ دائیں کندھے پر اور پھر تین مرتبہ بائیں کندھے پراس طرح پانی ڈالے کہ سارے بدن پر پانی بہہ جائے۔