سہرا اور نوٹوں اور پھولوں کے ہار کا حکم



سوال:۔ہمارے یہاں یہ رواج ہے کہ کوئی شخص حج یا عمرہ کی سعادت کے لیے حج بیت اللہ جاتا ہے توخاندان کے افراد اسے پھولوں کے ہار پہناتے ہیں ،اسی طرح واپسی پر بھی پھولوں اور نوٹوں کے ہار پہناتے ہیں۔کیا شرعی طور پر یہ درست ہے؟نیز دلہا کے سرپر سہرا باندھنا،پھولوں اور نوٹوں کے ہار گلے میں ڈالنا کیسا عمل ہے؟(احسان الحق،کراچی)

جواب :-حاجی کو رخصت کرنے یا استقبال کے لیے جانے کی تو اجازت ہےمگر پھولوں کے ہار پہنانا  محض رسم ہے شریعت  میں اس کی کوئی اصل نہیں ۔ شادی کے موقع پر دولہے کے گلے میں پھولوں کے ہار ڈالنا محض امتیاز اور عزت افزائی کے لئے ہو تو اس کی گنجائش معلوم ہوتی ہے  مگر سہرا  باندھنے  کو  ہندوانہ رسم لکھا ہے ۔ (سنن ابی داؤد ، باب فی لبس الشہرۃ : 2/559 ۔کفایت المفتی ، کتاب الحظر والاباحۃ : 9/88۔فیض القدیر شرح شرح الجامع الصغیر: 1/5743 زبدۃ المناسک : 349)