بیوی حقوق زوجیت سے انکار کرے تو اس کی سزا
سوال:۔اگرکوئی عورت بغیر کسی عذر کے حقو ق زوجیت سے انکار کرے تو اسلام میں اس کے لیے کیا سزا ہے؟(سراج بابر)
جواب:۔حدیث کی رو سے صبح تک فرشتے اس پر لعنت بھیجتے رہتے ہیں۔جو عورت شوہر کا جائز حق ادا نہ کرے اور حق ایسا ہواکہ اس کے بدلے شوہر پر کچھ واجب ہواہو تو شوہر اپنے اوپر واجب الاداء حق کی ادائیگی سے انکار کرسکتا ہے مثلا بیوی جب شوہر کے اختیار میں اپنے آپ کو دے دیتی ہے تو شوہرپر اس کے معاوضے میں بیوی کا نفقہ کا واجب ہوجاتا ہے پھر اگر بیوی شوہر کے گھر سے اس کی رضامندی کے بغیر نکل جائے تو شوہر اس کے نان ونفقہ کا حق روک سکتا ہے۔اس کے علاوہ ایک اور دنیوی سزا یہ ہے کہ جو عورت شوہر کے حقوق ادا نہ کرے شوہر اسے طلاق دے سکتا ہے اوراخروی سزا یہ ہے کہ ایسی عورت رحمت الہی سے محروم رہے گی۔