ایک ساتھ ہلاک ہونے والے ایک دوسرے کے وارث نہیں ہوتے



سوال:۔ایک فضائی حادثہ میں باپ بیٹا دونوں ہلاک  ہوئے ۔اب باپ کی وراثت تقسیم ہورہی ہے  جب کہ بیٹا جو ساتھ حادثہ کا شکار ہوا تھا ،وہ بھی شادی شدہ تھا مگر اولاد کوئی نہیں تھی البتہ بیوہ ہے ۔اب معلوم یہ کرنا ہے کہ اس بیوہ کا اپنے سسر یعنی شوہر کے باپ کے مال میں سے کتنا حصہ ہے۔؟

جواب:۔جو لوگ  کسی حادثے میں ایک ساتھ ہلاک ہوجاتے ہیں  مثلا دب کر یا جل کر یا ڈوب کر اور یہ معلوم نہ ہوکہ کس کا پہلے اور کس کابعد  میں انتقال ہوا ہے تو وہ ایک دوسرے کے وارث نہیں ہوتے  اور ان کو باہم ایک دوسرے سے وراثت نہیں پہنچتی ،اس لیے اگر مذکورہ حادثہ میں یہ معلوم نہ ہو کہ بیٹے کا انتقال باپ کے بعد ہوا ہے تو  بیٹا اپنے باپ کا وارث نہیں ،اس لیے باپ کی وراثت میں سے اسے حصہ نہیں ملے گا اور جب بیٹے کو حصہ نہیں  ملے گا تو بہو کو بھی نہیں ملے گا البتہ بیٹے نے اگر کچھ مال چھوڑا ہوتو بیوہ اس میں سے چوتھائی کی مستحق ہے۔