بیوی کو ماں بہن کہنا



سوال:۔اگر کوئی اپنی بیوی سے کہے  کہ تم مجھ پر ماں بہن ہو تو اس کا کیا حکم ہے؟راشد خان،سوات

جواب:۔اگرشوہر کا تعلق ایسے علاقے یا برادری سے ہے جہاں یہ لفظ طلاق کے طور پر استعمال ہوتا ہے تو ایک طلاق بائن واقع ہوگئی ہے اور نکاح ٹوٹ گیا ہے۔اب باہمی رضامندی سے دوبارہ  نکاح ہوسکتا ہے۔