وکیل کے قبضہ کرنے کے بعد فروخت کرنا
سوال :- میں پنجاب سےچاول منگواتا ہوں ۔ مال خریدنے کے بعدایک گڈز کمپنی کے ذریعے اٹھاتا ہوں ۔ راستہ کا رسک اور کرایہ سب میرے ذمہ ہوتا ہے ،مال لوڈ ہوجانے کے بعد میں یہاں مارکیٹ میں آگے فروخت کردیتا ہوں ،چنانچہ مال جب پہنچتا ہے تو خریدار کے گودام میں اتاردیتا ہوں ۔کیا شرعی اعتبار سے یہ کاروبار درست ہے، مجھے کسی نے یہ بتایا کہ مال جب تک قبضہ میں نہ آجائے اس وقت تک آپ آگے فروخت نہیں کرسکتے ؟شیخ سلیم ،کراچی
جواب:۔آپ کی طرف سے جب گڈز کمپنی مال قبضہ میں لے لیتی ہے تومال آپ کے قبضہ میں آجاتا ہے،گڈز کمپنی آپ کے نمائندہ کی حیثیت رکھتی ہے اور اس کا قبضہ آپ کا قبضہ ہے،اس لیے مال وہاں سے اٹھانے کے بعد آپ اسے آگے فروخت کرسکتے ہیں ۔