تکبیر تحریمہ کے بعد نیت کے الفاظ اداکرنا



سوال:۔میرے ساتھ عموماً یہ مسئلہ ہوتا ہے کہ میں جب بھی نماز کے لیے کھڑا ہوتا ہوں تو کھڑے ہوتے ہی تکبیر کہہ کر ہاتھ باندھ لیتا ہوں ،پھر اس کے ساتھ ہی یعنی تکبیر اور ہاتھ باندھ لینے کے بعد نماز کی نیت کے الفاظ ادا کرتا ہوں،اس بارے میں کیا حکم ہے؟(عبدالماجد،کراچی)

جواب:۔جب تکبیر کہہ کر ہاتھ باندھ لیے تو نماز میں داخل ہوگئے اس کے بعد اگر زبان سے نیت کے الفاظ  ادا کرلیے  تو نماز فاسد ہوجائے گی۔
نابالغ کا خطبہ  جمعہ دینا
سوال: نابالغ لڑکا نماز کے مسائل جاننے کے باوجودجمعے کا خطبہ پڑھا سکتا ہے یا نہیں؟(عبدالمالک)
جواب:۔جوشخص خطبہ دے وہی نماز پڑھائے یہی بہتر ہے لیکن اگر نابالغ سمجھدار ہو اور وہ خطبہ دے اور بالغ شخص نماز پڑھادے توجائز ہے۔(فتاوی شامی:2/14ط:سعید۔البحرالرائق:2/258ط:رشیدیہ)