حالت حیض میں طواف زیارت کرنا



سوال:۔ ایک خاتون فریضۂ  حج کی ادائیگی کے لیے مکہ مکرمہ گئیں،  قانون کے مطابق حج کے چالیس روز بعد مکہ چھوڑنے کا حکم لازمی ہوتاہے۔ وہ خاتون حج کے احکام بجالائیں اور اٹھائیسویں دن وہ ناپاک ہوئی تو اس صورت میں وہ کیاکریں ؟ اگر انتظار کریں تو حکومتی قوانین کے تحت وہاں مزید نہیں رہ سکتیں اور اگر مکہ چھوڑیں تو فرض طوافِ زیارت رہ جاتا ہے۔ ازروئے شریعت اس بارے میں رہنمائی فرمائیں۔( محمدصدیق مدنی،چمن۔بلوچستان)

جواب:۔کوشش تو یہ ہوکہ ویزے کی مدت میں توسیع کرےاور پاکی کی حالت میں طواف زیارت کرے لیکن اگر ایسا ممکن نہ ہوتو ناپاکی کی حالت میں طواف زیارت کرلے اور حرم کی حدود میں ایک بڑے جانور کی قربانی دے دے۔اس طرح کرنے سے طواف ادا ہوجائےگا ۔