اولادکا والدین کو غلطی پر متنبہ کرنا
سوال:۔بعض اوقات غیر شعوری طور پر میرے والدین کچھ غلط جملے بول دیتے ہیں۔کیااس صورت میں مجھے والدین کو غلط کام پر متنبہ کرنے کا اختیار حاصل ہے،نیزمیرا یہ عمل والدین کی نافرمانی توشمار نہیں ہوگا؟(ساجد علی)
جواب:۔ اولاد بھی اپنے والدین کو اچھے کاموں کی نصیحت اور برے کاموں سے بچنے کی تلقین کرسکتی ہے۔قرآن کریم میں کئی جگہ آیا ہے کہ حضرت ابراہیم علیہ السلام نے اپنے والد کو نصیحت کی۔مگر نصیحت کرتے وقت والدین کے مقام اور ان کے ادب واحترام کو پیش نظر رکھنا ضروری ہے۔گستاخی اور بے ادبی کسی صورت جائز نہیں۔جب موقع ہو تو ادب کے ساتھ اور نرم لہجہ میں انہیں غلطی کی نشاندہی کردینی چاہیے۔