غیر مسلم فقیر کو خیرات دینا
سوال:۔میرا اپنا کاروبار ہے،اکثر اوقات غیرمسلم فقیر آتے ہیں اور اللہ کے نام پر خیرات مانگتے ہیں۔کیا ان کو خیرات دیناجائزہے؟ (امتیازعلی،صحبت پور)
جواب:۔غیر مسلم اگر ضرورت مند ہو تو اسے بھی نفلی صدقہ اور خیرات دے سکتے ہیں مگر مسلمان فقیر غیر مسلم فقیر سے خیرات کا زیادہ مستحق ہے۔