قرآن شریف کو چومنا



مختلف لوگوں کو دیکھا ہے کہ مسجد میں الماری سے قرآن  کریم اٹھا کر چومتے ہیں  پھر پڑھے بغیر رکھ کر چلے جاتے ہیں،خاص طور پر بڑی عمر کے لوگ ایسا کرتے ہیں کیا ایسا کرنا ٹھیک ہے ؟  ( عبدا لمالک گوجرانوالہ )

جواب :-اصل تو قرآن شریف پڑھنا اوراس پر عمل کرنا ہے مگر جو لوگ تعظیم سے اسے چومتے ہیں  ان کا عمل بھی درست ہے  اور صحابہ کرام رضی اللہ عنھم اجمعین سے ثابت ہے ۔( رد المحتار علی الدر المختار  /346۔حاشیۃ الطحطاوی علی مراقی الفلاح فصل فی  اذکار الصلوٰۃ ،ص: 320)