روزہ کی حالت میں انہیلر استعمال کرنا



سوال :- روزہ کی حالت میں انہیلر استعمال  کیا جاسکتا ہے یا نہیں جبکہ ضرورت شدید ہو  ( عاصمہ)

جواب۔ انہیلر کے استعمال سے آکسیجن کے ساتھ دوا کے اجزاء بھی سانس کے ساتھ جاتے ہیں،اس لیے انہیلرسے روزہ فاسد ہو جائے گا، صرف قضا لازم ہوگی ۔ (فتاوی  شامی  ٢/٣٩٥ ، )