مسنون اعتکاف کا وقت
سوال :- ایک آدمی کا رمضان کے آخری عشرہ میں مسنون اعتکاف کا ارادہ تھا ، کام کاج کو نمٹانے میں اور ٹریفک جام ہونے کی وجہ سے وہ مسجد میں مغرب کے بعد پہنچا یعنی افطاری اور مغرب کی نماز راستے کی مسجد میں ہوگئی اور جب اعتکاف والی مسجد میں پہنچا تو عشاء کا وقت داخل ہونے والا تھا یہ شخص اعتکاف میں بیٹھ گیا تو اب کیا یہ مسنون اعتکاف کہلائے گایا نہیں؟( ارسلان ناظم آباد)
جواب:ـمسنون اعتکاف کے لیے ضروری ہے کہ بیس رمضان کا غروب مسجد میں ہو۔ آپ نے جو صورت ذکر کی ہے اس میں مسنون اعتکاف نہیں کہلائے گا۔ (البحر الرائق 2/305۔ مرقاۃ المفاتیح شرح مشکوٰۃ المصابیح : 4/329)