مسجد کی آمدن سے افطار کرانا



سوال :- ہمارے ہاں الحمدللہ مسجدکی آمدنی کافی ہوتی ہے  مسجد کے تمام تر  اخراجات  ادا کرنے کے باوجود اضافی رقم بچ جاتی ہے  اگر اسے رمضان میں  افطاری کی مدمیں استعمال کیا جائے تو کیا یہ جائز ہے یا نہیں ؟ کیونکہ یہ پیسے زائد ہیں اس سے لوگ روزہ کھولیں گے تو  ثواب بھی ملے گااور لوگوں کی ضرورت بھی پوری ہوگی ۔( عارف   دہلوی)

جواب :- مسجد کی آمدنی کو مسجد کی ضروریات  کے علاوہ  کسی اورمدمیں استعمال  کرنا جائز نہیں ، اگرفی الحال  م کوضرورت نہیں تو آیندہ کی ضروریات کے لیے اسے محفوظ رکھ لیا جائے۔ (ردالمحتار مع الدر، کتا ب الوقف ، مطلب فی نقل انقاض المسجد : 6/431)