جماعت سے چھوٹی ہوئی تراویح وتر کے بعد ادا کی جائے



سوال:- کبھی ایسا ہوتاہے کہ اپنے دنیا کے کاموں میں تاخیر ہوجاتی ہے مسجد پہنچے تودیکھا  کہ تراویح  شروع ہوگئی تو فرض نمازاکیلے پڑھ کرتراویح کی  جماعت میں شامل ہوجاتے ہیں  لیکن چند رکعتیں تراویح کی چھوٹ جاتی ہیں پوچھنا یہ ہے کہ آخر میں  جب وتر کی امامت ہونے لگتی ہے تو  پہلے اپنی چھوٹی ہوئی تراویح اد اکریں یا پہلے وتر ادا کریں گے؟ ( رضوان کراچی )

جواب :- امام کے پیچھے پہلے جماعت کے ساتھ وتر  پڑھ لیں  پھر باقی ماندہ تراویح بعدمیں ادا کرلیں ۔( الدر المختار  2/44)