تیمم کن چیزوں سے ٹوٹتا ہے ؟



سوال :-  وضو کے بارے میں تو عام مشاہدہ ہے علماء  سے  بھی اس کے مسائل سنتے رہتے  ہیں ، ایک دو بار تیمم کرنے کی نوبت آئی تو کافی دقت سی ہوئی کہ  تیمم کن  چیزوں سے ٹوٹتا ہے آیا کہ صرف ان چیزوں سے ہی ٹوٹتا ہے جن چیزوں سےوضو ٹوٹ جاتاہے، براہ کرم اس مسئلہ کو بھی بیان کردیں ، تاکہ دیگر لوگوں کو بھی فائدہ ہوجائے ۔ ( اختر  سرگودھا )

جواب :-  تیمم دو چیزوں  کے لیے  کیا جاتا ہے اگر پانی دستیاب نہ ہوتو  وضو کی جگہ  بھی تیمم کیا جاتا ہے بسا اوقات غسل کی حاجت ہوتی ہے اور پانی دستیاب نہیں ملتا تو غسل کی جگہ بھی تیمم کیا جاتا ہے 

جن چیزوں سےوضوٹوٹ جاتاہے،ان سےوضوکاتیم بھی ٹوٹ جاتاہے۔ اور جن چیزوں سے غسل واجب ہوگا ان چیزوں سے غسل کا تیمم بھی ٹوٹ جائے گا ۔اور پانی مِل جانےکےبعداستعمال پرقدرت ہوتواس سےبھی تیمم ٹوٹ جاتاہے۔نیزاگربیماری کی وجہ سےتیمم کیاہےتوبیماری کےختم ہوجانےسےتیمم ٹوٹجائےگا۔