باجماعت تراویح کی قضاء کرنا
سوال :- نماز تراویح پڑھنے کے بعد اگلے دن پتہ چلا گذشتہ کل کی دو رکعت فاسد ہوگئیں تھیں تو امام نے جماعت کے ساتھ اس رات میں بائیس رکعت تراویح اد اکیں اور اس میں قرآن بھی پڑھا تو ایسا کرنا ٹھیک تھا یانہیں نیز اس دن کا قرآن بھی کیا لوٹانا ہوگا یا نہیں؟
جواب :- نمازتراویح کی چند رکعت جب فاسد ہوگئیں تو جماعت سے تراویح کی نیت سے قضاء کرنا مکروہ ہے نیز اس میں جو قراءت ہوئی اس کا اعتبار نہیں ہوگا اسے ختم قرآن میں شامل نہیں کیا جائے گا ۔( قاضی خان علی ہامش الہندیہ :1/236۔ محمودیہ: 7/286)