اعادہ تراویح کی صورت میں قرآن کابھی اعادہ لازم ہے
سوال :- اگر امام سے تروایح میں کوئی غلطی ہوجائے جس کی وجہ سے وہ دو رکعت دوبارہ پڑھی جائیں تو کیا ان دو رکعتوں میں پڑھے گئے قرآن کو بھی دوبارہ سے پڑھنا ہوگا یا ختم قرآن اسی طرح ہوجائے گا ۔ (عبداللہ کراچی )
جواب:- جب دورکعت فاسدہوگئیں اور ان کا اعادہ کرنا پڑا تو ان میں پڑھاجانے والاقرآن بھی دوبارہ پڑھنا ہوگا۔( فتاوی ٰ عالمگیری ، فصل فی التراویح: 1/118)