ختم قرآن کے بعد تراویح کی ضرورت



سوال : پانچ روزہ اور دس روزہ تراویح ادا کرنے سے کیا رمضان المبارک کی مکمل تراویح ہوجاتی ہیں؟(شہباز شاہد، کراچی)

جواب:۔ رمضان شریف میں ختم قرآن ایک سنت ہے اور رمضان کی ہر رات کو تراویح پڑھنا دوسری اور الگ سنت ہے۔پانچ یا دس روزہ تراویح پڑھنے سے صرف پہلی سنت ادا ہوتی ہے،دوسری سنت پر عمل کے لیے پورے رمضان میں تراویح پڑھنا ضروری ہے۔البتہ جن لوگوں کو کسی وجہ سے ایک ہی جگہ تراویح پڑھنا مشکل ہو ان کے لیے بہتر یہی ہے کہ جلد کسی ایک جگہ ختم قرآن کرلیں اور پھر جہاں موقع اور سہولت ہو وہاں تراویح پڑھ لیا کریں۔