چھوٹی بچیوں کو قاری صاحب سے تعلیم



سوال :۔ محترم کیا کسی  قاری صاحب کا چھوٹی بچی یا بالغ لڑکی کو قرآن پڑھانا جائز ہے یا نہیں ؟( جمیل وفا بلوچستان )

جواب :  جو بچیاں بالکل چھوٹی ہوں جیسے پانچ چھ سال کی  ہوں تو ان کو کسی  قاری صاحب  سےقرآن کی تعلیم دلا نا جائز ہے البتہ وہ لڑکی جو  بالغ ہونے کے قریب ہو خواہ بالغ نہ ہوئی ہوں ان کو کسی مرد استاذ سے  تعلیم دلانا  جائز نہیں ۔