نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے جنازہ میں شریک افراد کی تعداد اورجنازہ پڑھانے والاکون



سوال :- نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے جنازہ میں کتنے افراد نے شرکت کی  اور آپ ﷺ کا جنازہ کس نے پڑھایا ؟۔ (عباس خاصپورہ)

جواب :- سرکاردوعالم ﷺ کے جنازہ کی صورت یہ تھی کہ لوگ حجرہ مبارکہ میں داخل ہوتے  اور بغیر امام کےجنازہ پڑھ کر باہر نکل جاتے،ایک ہی وقت میں تمام صحابہ کرام نے اکھٹے جماعت کے ساتھ  نماز نہیں پڑھی ہے ،اس لیے  یہ تعیین ممکن نہیں کہ سرور کونین ﷺ کے جنازہ کی سعادت کتنے خوش نصیبوں نے حاصل کی ۔  ( دلائل النبوۃ و معرفۃ احوال صاحب الشریعۃ للبیہقی: 7/250)