نا محرم کوشہوت کے بغیر دیکھنا بھی جائز نہیں



سوال :- غیر محرم عورت کے چہرہ کو بغیر شہوت کے دیکھنا کیسا ہے ، قرآن وسنت کی روشنی میں رہنمائی فرمائیں ! ( فرحان خان موچ )

جواب : نامحرم عورت کا چہرہ دیکھنا  بغیر شہوت کے بھی جائز نہیں  اورمحرم کا چہرہ اس قید کے ساتھ دیکھنا جائز ہے کہ شہوت نہ ہو،لہذا اگر کسی  شخص کو محرم کے دیکھنے سے بھی شہوت کا اندیشہ ہو تواسے  محرم کو دیکھنا بھی ناجائز ہوگا ۔