دوران عدت حج کے لئے سفر جائز نہیں



سوال :ـ میرے والد اور والدہ حج پر جانے کا ارادہ تھا پرائیویٹ اسکیم سے پیسہ بھی جمع کرادیئے تھے لیکن قضاءے الہی سے والد صاحب کا انتقال ہوگیا  اب والد صاحب کی جگہ اگر میرے بڑے بھائی جانا چاہیں تو کیا والدہ جاسکتی ہیں کیونکہ والدہ کی عدت ابھی ختم نہیں ہوئی ہوگی کہ  روانگی کا وقت آجائے گا کیا حج جیسے اہم فریضہ کے لیے  دوران عدت سفر کرسکتی ہیں ( راشد  سرگودھا )

جواب :- ایام عدت میں حج کے لیے سفر کرنا جائز نہیں آئندہ سال یا جب  ممکن ہو حج کرے ۔