قرآنی آیات پر مشتمل اخبار اور کاغذ کو دفن کیا جائے
Mohtrammeramasla ye he k jo news pepar me quraniayat or un katarjma hammy MiltaunhyjaladynabehtarhyyaDafnadyna agar ham unhydafnatyhy to un k peachy tasverywagherahotihymohtram is maslaka Hal bata dy. M. Anwar Quetta
جواب : نیوز پیپر یا دیگر اوراق میں جہاں قرآنی آیات لکھی ہوں ان کا ادب و احترام کرنا لازمی ہے جب ان اوراق سے فائدہ حاصل کرنا ممکن نہ رہے تو انہیں تلف کیا جائے گا، تلف کرنے کی بہترصورت یہ ہے کہ ان اوراق کو گندگی سے دور کسی محفوظ مقام میں دفن کیا جائے، اگر گہرے پانی میں ڈال دیا جائے تو بھی کوئی حرجنہیں۔
پانی میں بہانے کی صورت میں اس بات کا دھیان رہے کہ یہ اوراق زیادہ گہرے پانی میں بہائے جائیں، دریا کے کم گہرے پانی میں اور ندی میں یہ اوراق بہانا جائز نہیں، کیوں کہ کم گہرے پانی میں ڈالنے کے بعد وہ کنارے پر آجائیں گے، جس سے ان کی تحقیر و توہین ہوگی۔
(الدر المختار ،كتاب الحظر والإباحة ٦/۴۲۲ ۔رد المحتار، كتاب الحظر والإباحة ٦/۴۲۲)