داد ا کی میراث میں پوتے پوتیوںکیا حصہ
سوال:۔میرے دادا کا انتقال ہوگیا ہے،ان کی وراثت میں جائیداد کی کل مالیت ایک کروڑ ساٹھ لاکھ روپے ہے۔ہم آٹھ بہن بھائی ہیں،جس میں پانچ بہنیں اور تین بھائی ہیں۔ازروئے شریعت جائیداد کی تقسیم کس طرح ہوگی ؟بہنوں اور بھائیوں کا وراثت میں کتنا حصہ ہوگا؟(محمد رضوان،کراچی)
جواب :- بیٹے کی موجودگی میں پوتے پوتی کو حصہ نہیں ملتا لہذا اگر آپ کے دادا مرحوم کی کوئی اولادوفات کے وقت زندہ نہیں اور دیگر کوئی شرعی وارث بھی نہیں بلکہ صرف پوتے پوتیاں ہی ہیں تو ضروری حقوق یعنی تجہیز وتکفین اوراگر کوئی قرضہ ہو تو اس کی ادائیگی کے بعد نیز اگر کوئی وصیت کی ہو تو ایک تہائی میں سے نافذ کرنے کے بعد باقی مال کو 11 حصوں میں تقسیم کرکے دو ، دو حصے ہر ایک بیٹے کو اور ایک ایک حصہ ہر ایک بیٹی کو ملے گا یعنی اگر کل رقم ایک کروڑ ساٹھ لاکھ روپے ہے تو ہر ایک پوتے کو2909091 روپے اورہر ایک پوتی کو1454545.5 روپے ملیں گے ۔