تراویح اور روزہ لازم وملزوم نہیں
kmeinnyrozypichlysallnairakhythay. lakinnimaz k sathtaravee (08) isha k baadpartatah . kiaissnimaz e taraveehka swab mujaymila ho ga. or kitna ?? doctornypaanimujy must qrardiahai.
adnanmajeedislamabad
جواب :- رمضان کے مہینہ میں دن میں روزہ رکھنا اور رات کو قیام کرنا یعنی تراویح پڑھنا ، دو الگ الگ حکم ہیں جو حکم پورا کریں گے اس کا ثواب ملے گا ،اگر دن میں کسی شرعی عذر کی وجہ سے روزہ نہ رکھ سکیں ، لیکن رات میں تراویح پڑھ سکتے ہوں تو تراویح نہ چھوڑے کیونکہ نہ پڑھنے سے سنت مؤکدہ کو ترک کرنے کا گناہ ہوگا۔تراویح چونکہ بیس رکعت مسنون ہے اس لیے سنت کا ثواب بیس رکعت پڑھنے پر حاصل ہوگا۔
(رد المحتار علی الدرر 1/659۔ امداد لاحکام 1/621)