موبائل اسکرین پر قرآن پڑھتے وقت وضو کاحکم
سوال :- موبائل فون میں قرآن سوفٹ ویئر سے قرآن پڑھتے وقت وضو لازم ہے ؟ ( احسان الہی )
جواب :بے وضو قرآن کریم کی تلاو ت تو جائز ہے لیکن قرآن کریم کو ہاتھ لگانا جائز نہیں ہے۔موبائل کی اسکرین پر اگر قرآن کریم کھلا ہوا تو صفحہ پلٹنے کی ضرورت سے اسکرین پر ہاتھ لگانے کی ضرورت پڑتی ہے اوربے وضو قرآن کریم کو ہاتھ لگانا جائز نہیں ۔بعض اہل علم کچھ فنی تفصیلات کا سہارا لے کربے وضو اسکرین کو ہاتھ لگانے کی اجازت دیتے ہیں مگر قرآن کریم کے ادب واحترام اور اس کے شعائر اللہ ہونے کا تقاضا یہ ہے کہ اسے بے وضوہر گز نہ چھوا جائے۔