حالت احرام میں عورت کے چہرہ کا پردہ



سوال :- کیا احرام کی حالت میں عورت سے چہرے کا پردہ  معاف ہوجاتا ہے   نے ہم نے سنا ہے کہ عورت  کو احرام کی حالت میں چہرہ کا پردہ نہیں کرنا چاہیے ؟ ( آصف گودھرا )

جواب :-  حالت احرا م میں کپڑا چہرے سے لگانا منع ہے  ،پردہ منع نہیں  لہذا عورت  چہرہ کا پردہ تو کرے گی البتہ اس کے لئے ایسی صورت اختیار کرے جس سے پردہ بھی ہوجائے اور چہرہ پر کپڑا بھی نہ لگے ۔( سنن ابی داؤد :1/245۔مسنداحمد بن حنبل 6/30)