جسے گفٹ دیا جائے وہی مالک ہوتا ہے



سوال :- میرے سسرال نے  شادی کے موقع پر مجھے ایک عدد سونے کی  چین بطور گفٹ میرے حوالہ کی گئی تھی  لیکن مرد  تو سونا استعمال نہیں کرتے وہ گھر میں رکھی ہے  اسے اکثر  میری  بیوی ہی پہنتی ہے  پوچھنا یہ ہے کہ وہ کس کی ملکیت شمار ہوگی  میری ملکیت  یا میری بیوی کی تاکہ ہم زکوۃ کی ادائیگی میں  حساب لگاسکیں ؟ (عمران سرگودھا )

جواب :-  چین آپ کو بطور تحفہ ملی اس لیے آپ ہی مالک ہیں اور آپ ہی اس کی زکوۃ اداکریں گے۔آپ کی بیوی اگر آپ کی اجازت سے اسے استعمال میں لاتی ہے  تو اس سے وہ مالک شمار نہ ہوگی۔