قرآن کریم میں انبیاء کے نام
سوال:- دینی مسائل کے حل کے سلسلہ میں آپ کا یہ ہفتہ وار کالم بہت عمدہ ہوتا ہے مجھے اس کا بہت فائدہ ہوتا میں پوچھنا یہ چاہتی ہوں کہ ویسے ہم نے علماء کرام سے سنا ہے کہ پچھلے تمام انبیاء کرام علیہم السلام پر ایمان لانا فرض ہے ، جن کی تعداد کم وبیش ایک لاکھ چوبیس ہزار بتائی جاتی ہے لیکن میرا سوال یہ ہے کہ ان میں کتنے انبیاء علیہم السلام ایسے ہیں جن کا تذکرہ قرآن کریم میں ہوا اور ان کا نام قرآن نے ذکر کیا ہے مہربانی ہوگی اگر ان کےنام بھی ذکر فرمادیں ۔( شفاء کراچی )
جواب : قرآن کریم میں پچیس انبیاءکرام علیہم السلام کانام آیا ہے:
۱۔حضرت آدم علیہ السلام
۲۔ حضرت ادریس علیہ السلام
۳۔ حضرت نوح علیہ السلام
۴۔ حضرت ھود علیہ السلام
۵۔ حضرت صالح علیہ السلام
۶۔ حضرت ابراہیم علیہ السلام
۷۔ حضرت اسماعیل علیہ السلام
۸۔ حضرت اسحاق علیہ السلام
۹۔ حضرت یعقوب علیہ السلام
۱۰۔ حضرت یوسف علیہ السلام
۱۱۔ حضرت لوط علیہ السلام
۱۲۔حضرت ایوب علیہ السلام
۱۳۔ حضرت شعیب علیہ السلام
۱۴۔ حضرت موسیٰ علیہ السلام
۱۵۔ حضرت ہارون علیہ السلام
۱۶۔ حضرت یسع علیہ السلام
۱۷۔ حضرت ذوالکفل علیہ السلام
۱۸۔ حضرت داؤدعلیہ السلام
۱۹۔ حضرت سلیمان
۲۰۔حضرت الیاس علیہ السلام
۲۱۔حضرت یونس علیہ السلام
۲۲۔حضرت زکریاعلیہ السلام
۲۳۔ حضرت یحیی علیہ السلام۔
۲۴ حضرت عیسیٰعلیہ السلام
۲۵۔ حضرت محمدﷺ