ہسپتال کے یونی فارم میں نماز پڑھنا



سوال: ہم لوگ یہاں ہسپتال میں ملازم ہیں  یہاں اسپتال میںڈیوٹی کے اوقات میں  یونی فارم پہننا لازمی ہے  اس دوران نماز کا وقت آتا ہے تو کیا ہم اس یونیفارم کے ساتھ نماز پڑھ سکتے ہیں  ( اصغر سیالکوٹ)

جواب:- اگر ہسپتال کے ملازم کا یونی فارم پاک ہو یعنی اس پر مریض کاخون پیپ وغیرہ  کوئی نجاست نہ لگی ہو تو ان کپڑوں میں نماز پڑھنا جائز ہے   ( الفتاویٰ الہندیۃ  ، کتاب الصلاۃ الباب الثالث فی شروط الصلو ۃ 1/58۔رد المحتار علی الدر1/402)