زکوٰۃ کی رقم سے حج کرانا



سوال:  ہمارے محلہ میں ایک غریب شخص رہتے ہیں جو کافی نیک  آدمی ہیں مستحق زکوٰۃ ہیں  کیا اگر ہم زکوٰۃ کی رقم انہیں دے دیں تو وہ اس رقم سے حج کر لیں کیا ایسا کرنا ٹھیک ہے ؟ اس سے زکوٰۃ ادا ہوجائے گی ۔  ( عاصم ، کراچی )

جواب : ۔ اگر زکوٰ ۃ کی رقم مستحق زکوٰۃ کو دے دی جائے اوراسے مالک بنادیا جائے تو زکوۃ اد اہوجائے گی پھر وہ شخص اس رقم سے حج کرے یا اپنے کسی دیگر مصارف میں استعمال کرے ، اسے اختیار ہے ۔