فرض نماز کے بعد تسبیحات کا وقت قضاء نماز عصر اور فجر کے بعد پڑھنا



سوال:- 1-کچھ لوگ فرض نماز کے بعد تسبیحات پھر دعا مانگتے ہیں اور کچھ پہلے سنن و نوفل پڑھتے ہیں اس کے بعد تسبیحات پھر دعا مانگتے ہیں کونسا طریقہ بہتر ہے ؟

2-گزشتہ قضاء نمازیں  فرض نماز سے پہلے اد اکرنی چاہیئں یا بعد میں ؟ نیز کیا فجر اورعصر کے فرض کے کوئی قضا کی نماز پڑھی جاسکتی ہے؟ ( تنویر اختر کراچی)

جواب:-1-جن فرائض کے بعد سنن و نوافل  ہیں ان میں افضل یہ ہے کہ  سنن و نوافل کے بعد تسبیحات پڑھی جائیں اور جن میں  سنن و نوافل نہ ہوں جیسے فجراور عصر کی نماز ان میں فرائض کے بعد متصلاً  تسبیحات پڑھنی چاہئیں۔

2-  قضانمازیں فرض نماز سے پہلے اور بعد دونوں وقت  میں پڑھی جاسکتی ہیں  اس لیے فجر اور عصر کے فرضوں کے بعد بھی  قضاء نماز پڑھنا جائز ہے لیکن  اس وقت قضا نماز لوٹانا لوگوں کے سامنےاپنا عیب ظاہر کرنا ہے اس لیے تنہائی میں قضانمازپڑھنی چاہیے۔